Tafseer-e-Madani - Al-Muminoon : 20
وَ شَجَرَةً تَخْرُجُ مِنْ طُوْرِ سَیْنَآءَ تَنْۢبُتُ بِالدُّهْنِ وَ صِبْغٍ لِّلْاٰكِلِیْنَ
وَشَجَرَةً : اور درخت تَخْرُجُ : نکلتا ہے مِنْ : سے طُوْرِ سَيْنَآءَ : طور سینا تَنْۢبُتُ : گتا ہے بِالدُّهْنِ : تیل کے ساتھ لیے وَصِبْغٍ : اور سالن لِّلْاٰكِلِيْنَ : کھانے والوں کے لیے
اور زیتون کا ایک ایسا عظیم الشان درخت بھی ہم ہی نے پیدا کیا جو کہ سینا پہاڑ کے آس پاس خاص طور اور بکثرت اگتا ہے کھانے والوں کے لیے تیل اور سالن لے کر
26 ایک عظیم الشان سالن کی نعمت و عنایت کا ذکر وبیان : سو اس سے واضح فرما دیا گیا کہ قدرت نے اپنے بندوں کے لیے ایک عظیم الشان سالن کا بھی انتظام فرمایا ہے۔ یعنی { صبغ } سے یہاں پر مراد سالن ہے۔ کیونکہ اس میں لقمہ ڈبونے سے رنگ دار ہوجاتا ہے۔ (روح، ابن کثیر، معالم، خازن، صفوۃ وغیرہ) ۔ اور حدیث شریف میں فرمایا گیا کہ زیتون کا تیل کھایا بھی کرو اور لگایا بھی کرو کہ یہ ایک بابرکت درخت سے حاصل ہوتا ہے۔ (مسند احمد (رح) وغیرہ ) ۔ سو زیتون کے شجرئہ مبارکہ سے حاصل ہونے والا روغن ایک عظیم الشان سالن تھا اور ہے۔ جو قدرت نے اپنی فیاضیوں سے اپنے بندوں کے طرح طرح کے فوائد اور منافع کیلئے پیدا فرمایا۔ جو مکھن کی طرح لذیذ اور مقوی ہونے کے ساتھ ساتھ طرح طرح کے دوسرے عظیم الشان فوائد و منافع بھی اپنے اندر رکھتا ہے۔ جو عربوں کے یہاں ایک بڑی مقبول اور مرغوب غذا تھی اور آج تک ہے۔ اور جسکو اہل کتاب کے یہاں تو ایک خالص مذہبی تقدس بھی حاصل تھا۔ سو ذرا سوچو کہ وہ کون ہے جس نے روغن زیتون کے اس عظیم الشان سالن کو پیدا فرما کر تمہاری دسترس میں کردیا۔ اور اس کا تم پر کیا حق واجب ہوتا ہے ؟ اور کیا حق بنتا ہے اس واہب مطلق کا تم پر ؟ ۔ سبحانہ و تعالیٰ ۔ اور یہ کہ اس سے اعراض و روگردانی کتنا بڑا اور کس قدر سنگیں جرم ہے ۔ والعیاذ باللہ -
Top