Tafseer-e-Madani - Ash-Shu'araa : 179
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ اَطِیْعُوْنِۚ
فَاتَّقُوا : سو ڈرو تم اللّٰهَ : اللہ وَاَطِيْعُوْنِ : اور میری اطاعت کرو
پس تم لوگ ڈرو اللہ سے اور میرا کہا مانو
87 حضرت شعیب کی دعوت و تبلیغِ حق کا ذکر وبیان : سو ارشاد فرمایا گیا کہ حضرت شعیب نے بھی اپنی قوم کو یہی دعوت دی کہ تم " اللہ سے ڈرو اور میرا کہا مانو "۔ یہ ارشاد ہر پیغمبر کی تقریر میں بطور قدر مشترک خاص طور پر شامل رہا ہے۔ کیونکہ یہ درحقیقت پورے دین کا خلاصہ اور نچوڑ ہے۔ اس میں اصول و فروع سب آگئے۔ اللہ سے ڈرنا اور تقویٰ اختیار کرنا اصل الاصول اور دین کی سب سے اہم بنیاد ہے۔ اور اس کے تقاضے پورے کرنے کی صرف ایک ہی صورت ہوسکتی ہے کہ پیغمبر کی تعلیمات کی پیروی کی جائے۔ اسی سے یہ بھی واضح ہوجاتا ہے کہ حضرات انبیائے کرام کی مخالفت فساد فی الارض اور ہلاکت و بربادی کا پیش خیمہ ہے۔ اسی لئے حضرت شعیب (علیہ السلام) نے ان کو اس بارے تنبیہ کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ تم لوگ اللہ کی زمین میں فساد مچاتے مت پھرو۔ یعنی اللہ کے احکام کے خلاف ورزی نہ کرو کہ یہی فساد فی الارض ہے۔ اور اس کے احکام کی پیروی دین دنیا کی اصلاح ہے کہ اسی سے خالق کے حقوق بھی ادا ہوتے ہیں اور مخلوق کے حقوق بھی ۔ وباللہ التوفیق -
Top