Tafseer-e-Madani - Ash-Shu'araa : 185
قَالُوْۤا اِنَّمَاۤ اَنْتَ مِنَ الْمُسَحَّرِیْنَۙ
قَالُوْٓا : وہ بولے (کہنے لگے) اِنَّمَآ : اس کے سوا نہیں اَنْتَ : تو مِنَ : سے الْمُسَحَّرِيْنَ : سحر زدہ (جمع)
ان لوگوں نے بھی جواب میں یہی کہا کہ سوائے اس کے اور کوئی بات نہیں کہ تم پر بھی کوئی بھاری جادو کردیا گیا ہے
89 قوم کا اپنے پیغمبر کو بیہودہ اور متکبرانہ جواب : سو حضرت شعیب کی دردمندانہ تنبیہ و تذکیر پر قوم نے انکو بیہودہ اور متکبرانہ جواب دیا۔ سو ان لوگوں نے اس کے جواب میں شعیب سے کہا کہ " تم پر کسی نے بڑا جادو کردیا ہے "۔ جبھی تو تم ایسی بہکی بہکی باتیں کرتے ہو۔ لہذا ہم تمہاری کوئی بات ماننے کے نہیں۔ یعنی حضرت شعیب کی دردمندانہ تنبیہ پر کان دھرنے اور اپنی اصلاح کرنے کی بجائے ان لوگوں نے حضرت شعیب کو وہی جواب دیا جو دوسرے انبیائے کرام کی قوموں کے منکروں نے ان کو دیا کہ سوائے اس کے نہیں تم پر کسی نے بڑا جادو کردیا ہے جس کی وجہ سے تم کو ہماری ترقی میں کامیابی کی بجائے ہلاکت نظر آرہی ہے ۔ والعیاذ باللہ العظیم ۔ سو یہی حال ہوتا ہے ایسی بدبخت قوموں کا جن پر مادیت کی چکاچوند غالب آجاتی ہے اور وہ مادہ اور معدہ کے غلام بن کر رہ جاتے ہیں کہ ان کے تقاضوں کی تکمیل کو ہی وہ اصل مقصود اور بہت کچھ سمجھنے لگتی ہیں۔ اور وہ کسی ناصح مخلص کی دعوت کو قبول کرنے کے لیے تیار ہی نہیں ہوتیں۔ یہاں تک کہ وہ اپنے آخری اور ہولناک انجام کو پہنچ کر رہتی ہیں ۔ والعیاذ باللہ العظیم -
Top