Tafseer-e-Madani - Aal-i-Imraan : 25
فَكَیْفَ اِذَا جَمَعْنٰهُمْ لِیَوْمٍ لَّا رَیْبَ فِیْهِ١۫ وَ وُفِّیَتْ كُلُّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ وَ هُمْ لَا یُظْلَمُوْنَ
فَكَيْفَ : سو کیا اِذَا : جب جَمَعْنٰھُمْ : انہیں ہم جمع کرینگے لِيَوْمٍ : اس دن لَّا رَيْبَ : نہیں شک فِيْهِ : اس میں وَوُفِّيَتْ : پورا پائے گا كُلُّ : ہر نَفْسٍ : شخص مَّا : جو كَسَبَتْ : اس نے کمایا وَھُمْ : اور وہ لَا يُظْلَمُوْنَ : حق تلفی نہ ہوگی
پھر کیا حال ہوگا ان لوگوں کا اس وقت، جب کہ ہم اکٹھا کر لائیں گے ان سب کو ایک ایسے ہولناک دن میں جس میں کوئی شک (وشبہ) نہیں، اور (اس روز) پورا پورا بدلہ دیا جائے گا ہر کسی کو اس کی (زندگی بھر کی) کمائی (اور کئے کرائے) کا، اور ان پر کوئی ظلم نہیں ہوگا،5
Top