Home
Quran
Recite by Surah
Recite by Ruku
Translation
Maududi - Urdu
Jalandhary - Urdu
Junagarhi - Urdu
Taqi Usmani - Urdu
Saheeh Int - English
Maududi - English
Tafseer
Tafseer Ibn-e-Kaseer
Tafheem-ul-Quran
Maarif-ul-Quran
Tafseer-e-Usmani
Aasan Quran
Ahsan-ul-Bayan
Tibyan-ul-Quran
Tafseer-Ibne-Abbas
Tadabbur-e-Quran
Show All Tafaseer
Word by Word
Nazar Ahmed - Surah
Nazar Ahmed - Ayah
Farhat Hashmi - Surah
Farhat Hashmi - Ayah
Word by Word English
Hadith
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Sunan Abu Dawood
Sunan An-Nasai
Sunan At-Tirmadhi
Sunan Ibne-Majah
Mishkaat Shareef
Mauwatta Imam Malik
Musnad Imam Ahmad
Maarif-ul-Hadith
Riyad us Saaliheen
Android Apps
IslamOne
QuranOne
Tafseer Ibne-Kaseer
Maariful Quran
Tafheem-ul-Quran
Quran Urdu Translations
Quran Word by Word
Sahih Bukhari
Sahih Muslim
Mishkaat Shareef
More Apps...
More
Seerat-un-Nabi ﷺ
Fiqhi Masail
Masnoon Azkaar
Change Font Size
About Us
View Ayah In
Navigate
Surah
1 Al-Faatiha
2 Al-Baqara
3 Aal-i-Imraan
4 An-Nisaa
5 Al-Maaida
6 Al-An'aam
7 Al-A'raaf
8 Al-Anfaal
9 At-Tawba
10 Yunus
11 Hud
12 Yusuf
13 Ar-Ra'd
14 Ibrahim
15 Al-Hijr
16 An-Nahl
17 Al-Israa
18 Al-Kahf
19 Maryam
20 Taa-Haa
21 Al-Anbiyaa
22 Al-Hajj
23 Al-Muminoon
24 An-Noor
25 Al-Furqaan
26 Ash-Shu'araa
27 An-Naml
28 Al-Qasas
29 Al-Ankaboot
30 Ar-Room
31 Luqman
32 As-Sajda
33 Al-Ahzaab
34 Saba
35 Faatir
36 Yaseen
37 As-Saaffaat
38 Saad
39 Az-Zumar
40 Al-Ghaafir
41 Fussilat
42 Ash-Shura
43 Az-Zukhruf
44 Ad-Dukhaan
45 Al-Jaathiya
46 Al-Ahqaf
47 Muhammad
48 Al-Fath
49 Al-Hujuraat
50 Qaaf
51 Adh-Dhaariyat
52 At-Tur
53 An-Najm
54 Al-Qamar
55 Ar-Rahmaan
56 Al-Waaqia
57 Al-Hadid
58 Al-Mujaadila
59 Al-Hashr
60 Al-Mumtahana
61 As-Saff
62 Al-Jumu'a
63 Al-Munaafiqoon
64 At-Taghaabun
65 At-Talaaq
66 At-Tahrim
67 Al-Mulk
68 Al-Qalam
69 Al-Haaqqa
70 Al-Ma'aarij
71 Nooh
72 Al-Jinn
73 Al-Muzzammil
74 Al-Muddaththir
75 Al-Qiyaama
76 Al-Insaan
77 Al-Mursalaat
78 An-Naba
79 An-Naazi'aat
80 Abasa
81 At-Takwir
82 Al-Infitaar
83 Al-Mutaffifin
84 Al-Inshiqaaq
85 Al-Burooj
86 At-Taariq
87 Al-A'laa
88 Al-Ghaashiya
89 Al-Fajr
90 Al-Balad
91 Ash-Shams
92 Al-Lail
93 Ad-Dhuhaa
94 Ash-Sharh
95 At-Tin
96 Al-Alaq
97 Al-Qadr
98 Al-Bayyina
99 Az-Zalzala
100 Al-Aadiyaat
101 Al-Qaari'a
102 At-Takaathur
103 Al-Asr
104 Al-Humaza
105 Al-Fil
106 Quraish
107 Al-Maa'un
108 Al-Kawthar
109 Al-Kaafiroon
110 An-Nasr
111 Al-Masad
112 Al-Ikhlaas
113 Al-Falaq
114 An-Naas
Ayah
1
2
3
4
5
6
7
8
9
10
11
12
13
14
15
16
17
18
19
20
21
22
23
24
25
26
27
28
29
30
31
32
33
34
35
36
37
38
39
40
41
42
43
44
45
46
47
48
49
50
51
52
53
Get Android App
Tafaseer Collection
تفسیر ابنِ کثیر
اردو ترجمہ: مولانا محمد جوناگڑہی
تفہیم القرآن
سید ابو الاعلیٰ مودودی
معارف القرآن
مفتی محمد شفیع
تدبرِ قرآن
مولانا امین احسن اصلاحی
احسن البیان
مولانا صلاح الدین یوسف
آسان قرآن
مفتی محمد تقی عثمانی
فی ظلال القرآن
سید قطب
تفسیرِ عثمانی
مولانا شبیر احمد عثمانی
تفسیر بیان القرآن
ڈاکٹر اسرار احمد
تیسیر القرآن
مولانا عبد الرحمٰن کیلانی
تفسیرِ ماجدی
مولانا عبد الماجد دریابادی
تفسیرِ جلالین
امام جلال الدین السیوطی
تفسیرِ مظہری
قاضی ثنا اللہ پانی پتی
تفسیر ابن عباس
اردو ترجمہ: حافظ محمد سعید احمد عاطف
تفسیر القرآن الکریم
مولانا عبد السلام بھٹوی
تفسیر تبیان القرآن
مولانا غلام رسول سعیدی
تفسیر القرطبی
ابو عبدالله القرطبي
تفسیر درِ منثور
امام جلال الدین السیوطی
تفسیر مطالعہ قرآن
پروفیسر حافظ احمد یار
تفسیر انوار البیان
مولانا عاشق الٰہی مدنی
معارف القرآن
مولانا محمد ادریس کاندھلوی
جواھر القرآن
مولانا غلام اللہ خان
معالم العرفان
مولانا عبدالحمید سواتی
مفردات القرآن
اردو ترجمہ: مولانا عبدہ فیروزپوری
تفسیرِ حقانی
مولانا محمد عبدالحق حقانی
روح القرآن
ڈاکٹر محمد اسلم صدیقی
فہم القرآن
میاں محمد جمیل
مدارک التنزیل
اردو ترجمہ: فتح محمد جالندھری
تفسیرِ بغوی
حسین بن مسعود البغوی
احسن التفاسیر
حافظ محمد سید احمد حسن
تفسیرِ سعدی
عبدالرحمٰن ابن ناصر السعدی
احکام القرآن
امام ابوبکر الجصاص
تفسیرِ مدنی
مولانا اسحاق مدنی
مفہوم القرآن
محترمہ رفعت اعجاز
اسرار التنزیل
مولانا محمد اکرم اعوان
اشرف الحواشی
شیخ محمد عبدالفلاح
انوار البیان
محمد علی پی سی ایس
بصیرتِ قرآن
مولانا محمد آصف قاسمی
مظہر القرآن
شاہ محمد مظہر اللہ دہلوی
تفسیر الکتاب
ڈاکٹر محمد عثمان
سراج البیان
علامہ محمد حنیف ندوی
کشف الرحمٰن
مولانا احمد سعید دہلوی
بیان القرآن
مولانا اشرف علی تھانوی
عروۃ الوثقٰی
علامہ عبدالکریم اسری
معارف القرآن انگلش
مفتی محمد شفیع
تفہیم القرآن انگلش
سید ابو الاعلیٰ مودودی
Tafseer-e-Madani - Ash-Shura : 17
اَللّٰهُ الَّذِیْۤ اَنْزَلَ الْكِتٰبَ بِالْحَقِّ وَ الْمِیْزَانَ١ؕ وَ مَا یُدْرِیْكَ لَعَلَّ السَّاعَةَ قَرِیْبٌ
اَللّٰهُ الَّذِيْٓ
: اللہ وہ ذات ہے
اَنْزَلَ الْكِتٰبَ بالْحَقِّ
: جس نے نازل کی کتاب حق کے ساتھ
وَالْمِيْزَانَ
: اور میزان کو
وَمَا يُدْرِيْكَ
: اور کیا چیز بتائے تجھ کو
لَعَلَّ السَّاعَةَ
: شاید کہ قیامت
قَرِيْبٌ
: قریب ہی ہو
اللہ وہی ہے جس نے اتارا اس کتاب کو حق کے ساتھ اور میزان کو بھی اور تمہیں کیا خبر کہ شاید (فیصلے کی) وہ گھڑی قریب ہی آلگی ہو
50 قرآن حکیم میزان خداوندی : سو ارشاد فرمایا گیا کہ " اللہ ہی نے اتارا کتاب کو اور میزان کو لوگوں کی ہدایت و راہنمائی کے لیے اور ان کے حقوق کی تحدید و توضیح کے لیے "۔ سو یہ کتاب حکیم میزان خداوندی ہے۔ پس " المیزان " دراصل " الکتاب " کا بیان ہے۔ پس اس نے میزان کو اتارا، یعنی عدل و انصاف کو۔ جیسا کہ حضرت ابن عباس اور قتادہ وغیرہ سے مروی ہے۔ اور عدل و انصاف کو میزان سے اس لئے تعبیر فرمایا گیا کہ وہ عدل و انصاف کے قیام کا ذریعہ اور سبب ہے۔ تو یہ تسمیۃ الشی بسببہ کے قبیل سے ہوگا اور یہ ایسے ہی ہے جیسا کہ سورة حدید کی آیت نمبر 25 میں ارشاد فرمایا گیا ہے۔ (ابن کثیر، صفوہ، مدارک وغیرہ) ۔ اور یہ عدل و انصاف چونکہ قرآن حکیم کی تعلیمات مقدسہ کی پیروی ہی کے ذریعے قائم کیا جاسکتا ہے۔ اس لیے یہ دراصل " الکتاب " یعنی قرآن حکیم کا ذکر وبیان ہے۔ سو جیسا کہ اوپر آیت نمبر 15 میں پیغمبر کی زبان سے یہ اعلان کروایا گیا کہ " کہو میں ایمان لایا اس کتاب پر جس کو اللہ نے نازل فرمایا ہے۔ اور مجھے حکم دیا گیا ہے کہ میں تمہارے درمیان عدل و انصاف کروں " تو اسی بات کو یہاں پر دوسرے لفظوں میں بیان فرمایا گیا ہے۔ اور ظاہر ہے کہ جب پیغمبر کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے اس کام پر مامور فرمایا گیا ہے کہ آپ مختلف ملتوں کے درمیان اس اختلاف کے بارے میں فیصلہ فرمائیں جو انہوں نے اللہ کے دین کے بارے میں کیا ہے تو ضروری ہوا کہ آپ ﷺ کو ایسی کتاب حق و ہدایت عطا فرمائی جائے جو میزان عدل کا کام دے۔ جس پر پرکھ کر آپ ﷺ بتاسکیں کہ کس کے پاس حق کتنا ہے اور باطل کتنا۔ سو وہ یہی کتاب حق قرآن مجید ہے جو حق و باطل کی پرکھ کیلئے میزان عدل و انصاف اور کسوٹی ہے۔ اسی لیے اس کی ایک صفت " مہیمن " بھی ہے جسکے معنیٰ " کسوٹی " کے بھی آتے ہیں۔ سو یہ کتاب مبین یعنی قرآن حکیم اللہ تعالیٰ کی میزان عدل وانصاف ہے جس کے ذریعے ہر صاحب حق کی حق کو پوری باریکی کے ساتھ واضح فرما دیا گیا ہے۔ پس جو لوگ اس کتاب حکیم کے منکر اور اس کے نور حق و ہدایت سے محروم ہیں وہ دولت عدل وانصاف سے محروم ہیں۔ نہ وہ خالق کے حق کو پہچان سکتے ہیں اور نہ ہی مخلوق کے حقوق کو خواہ اس کے لیے کتنے ہی بڑے اور بلند بانگ دعوے کیوں نہ کرتے ہوں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ راہ حق و ہدایت پر قائم اور ثابت قدم رکھے ۔ آمین ثم آمین۔ 51 قیامت کی تذکیر و یاددہانی : سو ارشاد فرمایا گیا کہ " تمہیں کیا خبر کہ شاید ۔ فیصلے کی ۔ وہ گھڑی قریب ہی آلگی ہو "۔ اس لئے انسان کو ہر وقت اس کی فکر اور اس کی تیاری میں لگے رہنا چاہیئے کہ پتہ نہیں وہ کب آجائے اور کس حالت میں اور کہاں آجائے۔ اور کمائی کا یہ موقع جو آج میسر ہے ہاتھ سے نکل جائے۔ کیونکہ قرآن حکیم کی تصریح کے مطابق وہ بالکل اچانک آئے گی ۔ { لَا تَاْتِیْکُمْ اِلَّا بَغْتَۃً } ۔ پھر ہر شخص کے حق میں قیامت تو اس کی اپنی موت ہی ہے کہ اس کے بعد اس کے لئے عمل کی کوئی فرصت نہ ہوگی۔ اور کسی کو بھی پتہ نہیں کہ اس کی موت کب کہاں اور کیسے آنے والی ہے۔ اور یوں بھی ہر آنے والی چیز قریب ہی ہوتی ہے ۔ " کُلُّ مَا ہُوَ اٰتٍ فَہُوَ قَرِیْبٌ " ۔ یعنی " ہر آنے والی چیز قریب ہی ہوتی ہے "۔ پس قیامت کی اس ہولناک گھڑی کے آنے سے پہلے کتاب و سنت کی اتباع اور عدل و انصاف کے قیام پر مداومت کر کے اس کے لئے تیاری کرلو ۔ اَللّٰہُمَّ وَفِّقْنَا ۔ اور جو لوگ آج دنیاوی زندگی میں قرآن کے اس میزان عدل سے گریز و فرار کی راہ کو اپنائے ہوئے ہیں آخر قیامت کے اس یوم عدل و انصاف اور میزانِ حق سے کیسے اور کہاں بھاگیں گے۔ بہرکیف اس ارشاد سے واضح فرما دیا گیا کہ جو لوگ قرآن حکیم کی اس میزان عدل وانصاف کے مطابق اپنے اختلافات رفع کریں گے اور راہ حق و ہدایت کو اپنائیں گے وہ بڑے خوش نصیب لوگ ہیں۔ ورنہ قیامت کے روز تو ان سب کے درمیان فیصلہ بہرحال ہو کر ہی رہے گا اور عدل و انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق ہوگا۔ اور اس طور پر کہ کسی کے لیے کسی راہ فرار کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہے گی۔ اور قیامت کی اس ہولناک گھڑی کو دور نہ سمجھو۔ بعید نہیں کہ وہ تمہارے قریب ہی آ لگی ہو۔ سو جو لوگ آج قرآن کی میزان عدل سے گریزاں ہیں آخر وہ کل میزان قیامت سے کیسے اور کہاں بھاگیں گے ؟ ۔ وباللہ التوفیق لما یحب ویرید -
Top