Tafseer-e-Madani - Ash-Shura : 41
وَ لَمَنِ انْتَصَرَ بَعْدَ ظُلْمِهٖ فَاُولٰٓئِكَ مَا عَلَیْهِمْ مِّنْ سَبِیْلٍؕ
وَلَمَنِ انْتَصَرَ : اور جو کوئی بدلہ لے بَعْدَ : بعد ظُلْمِهٖ : اس کے ظلم کے فَاُولٰٓئِكَ : تو یہی لوگ مَا عَلَيْهِمْ : نہیں ہے ان پر مِّنْ سَبِيْلٍ : کوئی راستہ
اور جو بدلہ لیں اس کے بعد کہ ان پر ظلم کیا گیا تو ایسے لوگوں پر کوئی الزام نہیں
85 مظلوم پر بدلہ لینے میں کوئی الزام نہیں : سو ارشاد فرمایا گیا کہ " جو کوئی ظلم ہونے کے بعد بدلہ لے اس پر کوئی الزام نہیں کہ اس نے تو اپنا حق لیا۔ اور اپنے اوپر روا رکھے جانے والے ظلم کا بدلہ لیا۔ اور ظاہر ہے کہ یہ کوئی جرم نہیں۔ سو اسلام یہ نہیں سکھاتا کہ کوئی ظلم سہنے کے باوجود بدلہ نہ لے اور ظالم کے ہاتھوں یونہی پٹتا رہے اور اس سے کوئی بدلہ نہ لے۔ نہیں اسلام ایسے نامعقول رویے کی تعلیم کبھی نہیں دیتا۔ سو اس سے ان لوگوں کی غلطی واضح ہوجاتی ہے جو انتقام کو دینداری کے خلاف سمجھتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیشہ اپنے حفظ وامان میں رکھے -
Top