Tafseer-e-Madani - Al-Maaida : 56
وَ مَنْ یَّتَوَلَّ اللّٰهَ وَ رَسُوْلَهٗ وَ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا فَاِنَّ حِزْبَ اللّٰهِ هُمُ الْغٰلِبُوْنَ۠   ۧ
وَمَنْ : اور جو يَّتَوَلَّ : دوست رکھتے ہیں اللّٰهَ : اللہ وَرَسُوْلَهٗ : اور اس کا رسول وَ : اور الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : جو لوگ ایمان لائے (ایمان والے) فَاِنَّ : تو بیشک حِزْبَ اللّٰهِ : اللہ کی جماعت هُمُ : وہ الْغٰلِبُوْنَ : غالب (جمع)
اور جو کوئی دوستی رکھے گا اللہ سے، اور اس کے رسول سے، ان لوگوں سے جو ایمان (کی دولت) رکھتے ہیں، تو (یقینا وہ کامیاب ہوگیا کہ وہ اللہ کی جماعت میں سے ہے اور) بیشک اللہ کی جماعت ہی سدا غالب رہنے والی ہے
Top