Tafseer-e-Madani - Al-Hadid : 17
اِعْلَمُوْۤا اَنَّ اللّٰهَ یُحْیِ الْاَرْضَ بَعْدَ مَوْتِهَا١ؕ قَدْ بَیَّنَّا لَكُمُ الْاٰیٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ
اِعْلَمُوْٓا : جان لو اَنَّ اللّٰهَ : بیشک اللہ تعالیٰ يُحْيِ الْاَرْضَ : زندہ کرتا ہے زمین کو بَعْدَ مَوْتِهَا ۭ : اس کی موت کے بعد قَدْ بَيَّنَّا : تحقیق بیان کیں ہم نے لَكُمُ : تمہارے لیے الْاٰيٰتِ : آیات لَعَلَّكُمْ : تاکہ تم تَعْقِلُوْنَ : تم عقل سے کام لو
یقین جانو تم (اے لوگوں ! ) کہ اللہ زندہ کرتا ہے زمین کو اس کے مر چکنے کے بعد بیشک ہم نے کھول کر بیان کردیں تمہارے لئے اپنی آیتیں تاکہ تم لوگ عقل سے کام لو
[ 65] بچھونہء ارضی میں دعوت غور و فکر : سو ارشاد فرمایا گیا اور زور دار انداز میں ارشاد فرمایا گیا کہ یقین جانو تم اے لوگو ! کہ اللہ ہی زندہ کرتا ہے زمین کو اس کی موت کے بعد جسم تو محض اس کے لئے ایک مرکب اور سواری ہے۔ سو اسی طرح وہ مردہ دلوں کو زندگی بخشنے کے لئے وحی کی مقدس بارش نازل فرماتا ہے، جو کہ اس کا بہت بڑا کرم و احسان ہے، کہ اس سے دلوں کی دنیا کی زندگی وابستہ ہے، اور ظاہر ہے کہ جب وہ تمہاری جسمانی ضروریات کی تکمیل کے لئے اس طرح کے پُر حکمت نظام کے تحت یہ ظاہری بارش برساتا ہے تو یہ کس طرح ممکن ہوسکتا ہے کہ وہ تمہاری روحانی ضروریات کی تکمیل کے لئے وحی کی روحانی بارش کا انتظام نہ فرمائے ؟ جبکہ جسم و روح میں سے اصل چیز روح ہی ہے، سو اس نے اس کا انتظام فرمایا اور بدرجہء تمام و کمال فرمایا، اب جو لوگ وحی کی اس مقدس و مبارک بارش سے منہ موڑیں گے وہ اپنی ہی تباہی اور ہلاکت و بربادی کا سامان کریں گے۔ والعیاذ باللّٰہ العظیم۔ نیز زمین کی اس زندگی اور موت سے تمہارے سامنے بعث بعد الموت کے امکان اور اس کے وقوع کا نمونہ بھی بار بار پیش آتا ہے تو پھر تم لوگ دوبارہ جی اٹھنے کا انکار کیوں کرتے ہو ؟ اور اس کو آخر مستعبد کیوں سمجھتے ہو جبکہ اسکا نمونہ اور مظہر تم لوگ اپنے پیش پا افتادہ اس بچھونائے ارضی میں خود دیکھتے ہو اور کھلی آنکھوں اور بار بار دیکھتے ہو ؟ سو بچھونائے ارضی میں عظیم الشان دلائل قدرت و حکمت موجود ہیں، جو اللہ تعالیٰ کے وجود باوجود اس کی قدرت مطلقہ، حکمت بالغہ اور رحمت و عنایت شاملہ پر دلالت کرتے ہیں، مگر ان لوگوں کیلئے جو صحیح طور پر غور و فکر سے کام لیتے ہیں، اور وہ ایمان و یقین کی دولت سے سرفراز ہونا چاہتے ہیں۔ ورنہ محض حیوانی آنکھوں اور شہوات بطن و فرج کی تکمیل کرنے والی عینک سے دیکھنے والوں کیلئے نہ کوئی درس میں ارشاد فرمایا گیا۔ ارشاد ہوتا ہے۔ { وفی الارض ایاتٌ للموقنین } [ الذاریات : 20] وباللّٰہ التوفیق لما یحب ویرید، وعلی ما یحب ویرید، بکل حال من الاحوال، وفی کل موطن من المواطن فی الحیاۃ،
Top