Tafseer-e-Madani - Al-A'raaf : 122
رَبِّ مُوْسٰى وَ هٰرُوْنَ
رَبِّ : رب مُوْسٰي : موسیٰ وَهٰرُوْنَ : اور ہارون
جو کہ رب ہے موسیٰ اور ہارون کا،3
152 معبود برحق اللہ وحدہ لاشریک ہی ہے : سو ارشاد فرمایا گیا کہ وہ سب کے سب علی الاعلان پکار اٹھے کہ ہم ایمان لے آئے پروردگار عالم پر جو کہ خالق ومالک اور ربِّ حقیقی ہے اس ساری کائنات کا اور جو رب ہے موسیٰ اور ہارون کا۔ نہ کہ فرعون جو کہ جھوٹا رب بنا ہوا تھا۔ اور جب سارے جہانوں کا خالق ومالک اور رب و رازق اللہ وحدہ لاشریک ہے تو معبود برحق بھی وہی ہے اور عبادت و بندگی کی ہر قسم اور ہر شکل اسی کا حق اور اسی کے ساتھ مختص ہے ۔ سبحانہ و تعالیٰ ۔ اس کے سوا کسی بھی اور ہستی کو رب ماننا سراسر ظلم اور بےانصافی ہے ۔ والعیاذ باللہ العظیم ۔ سو جنہوں نے اس وحدہ لا شریک کے سوا اوروں کو اپنا معبود مانا اور ان کی پوچا پاٹ کی انہوں نے بڑے ہی ظلم کا ارتکاب کیا ۔ والعیاذ باللہ العظیم -
Top