Madarik-ut-Tanzil - Yunus : 52
ثُمَّ قِیْلَ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا ذُوْقُوْا عَذَابَ الْخُلْدِ١ۚ هَلْ تُجْزَوْنَ اِلَّا بِمَا كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ
ثُمَّ : پھر قِيْلَ : کہا جائے گا لِلَّذِيْنَ : ان لوگوں کو جو ظَلَمُوْا : انہوں نے ظلم کیا (ظلم) ذُوْقُوْا : تم چکھو عَذَابَ : عذاب الْخُلْدِ : ہمیشگی هَلْ : کیا تُجْزَوْن : تمہیں بدلہ دیا جاتا اِلَّا : مگر بِمَا : وہ جو كُنْتُمْ تَكْسِبُوْنَ : تم کماتے تھے
پھر ظالم لوگوں سے کہا جائے گا کہ عذاب دائمی کا مزا چکھو (اب تم انھیں (اعمال) کا بدلہ پاؤ گے جو (دُنیا میں) کرتے رہے۔
52: ثُمَّ قِیْلَ لِلَّذِیْنَ ظَلَمُوْا (پھر ان کو کہا جائے گا جنہوں نے ظلم کیا) اس کا عطف اس قِیْلَپر ہے جو آلْئٰنَ سے پہلے محذوف مانا گیا ہے۔ ذُوْقُوْا عَذَابَ الْخُلْدِ (تم ہمیشہ کا عذاب چکھو) ہمیشگی ھَلْ تُجْزَوْنَ اِلَّا بِمَاکُنْتُمْ تَکْسِبُوْنَ (نہیں تمہیں جزاء دی جائے گی مگر وہ جو تم کماتے تھے) یعنی شرک، تکذیب۔
Top