Madarik-ut-Tanzil - At-Takaathur : 4
ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَؕ
ثُمَّ كَلَّا : پھر ۔ ہرگز نہیں سَوْفَ : جلد تَعْلَمُوْنَ : تم جان لوگے
پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہوجائے گا
4، 5 : ثُمَّ کَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ کَلَّا (پھرہرگز نہیں تم کو بہت جلد معلوم ہوجائے گا ہرگز نہیں) کلاؔ یہ تکرار ردع اور انذار و تخویف کیلئے ہے۔ لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْیَقِیْنِ (اگر تم یقینی طور پر جان لیتے) نحو : لوؔ کا جواب محذوف ہے۔ ای لو تعلمون مابین ایدیکم اگر تم جانتے جو تمہارے سامنے ہے۔ علم الیقینؔ، علم الامر الیقین۔ یقینی بات کا علم۔ یعنی اس طرح جان لیتے جیسا تم ان چیزوں کو جانتے ہو۔ جن پر تمہیں یقین ہے تو کثرت اموال میں مقابلہ کی وجہ سے تم غفلت کا شکار نہ ہوتے۔ نمبر 2۔ اگر تم جان لیتے تو وہ کرتے جس کو بیان نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن تم تو گمراہ اور جاہل ہو۔
Top