Madarik-ut-Tanzil - At-Takaathur : 6
لَتَرَوُنَّ الْجَحِیْمَۙ
لَتَرَوُنَّ : تم ضرور دیکھوگے الْجَحِيْمَ : جہنم۔ پھر
تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے
6 : لَتَرَوُنَّ الْجَحِیْمَ (واللہ تم لوگ ضرور دوزخ کو دیکھو گے) نحو : یہ محذوف قسم کا جواب ہے اور قسم، وعید کی تاکید کیلئے ہے۔ قراءت : لَتُرَوُنَّ تاء ؔ کے ضمہ کے ساتھ شامی و علی نے پڑھا ہے۔
Top