8 : ثُمَّ لَتُسْئَلُنَّ یَوْمَپذٍ عَنِ النَّعِیْمِ (پھر اس روز تم سب سے نعمتوں کی پوچھ گچھ ہوگی) امن اور صحت کے متعلق خصوصاً سوال ہوگا۔ کہ ان دونوں کو تم نے کس بات میں فنا کر ڈالا۔
قول ابن مسعود ؓ :
اس خوش عیشی کے متعلق پوچھا جائے گا۔ جس کی لذتوں نے دین اور اس کی تکالیف سے مشغول کردیا۔
قول حسن ؓ :
ان تمام نعمتوں کے متعلق پوچھاجائے گا۔ جو اس جھونپڑی کے سوا ہونگیں جس میں پناہ لیتا ہے۔ اور اس کپڑے کے علاوہ ہونگی جس سے اپنے جسم کو ڈھانپتا ہے اور اس روٹی کے ٹکڑے کے علاوہ ہونگی جس سے تقویت پاتا ہے۔ اور مرفوع روایات میں بھی یہ مضمون وارد ہے۔