Madarik-ut-Tanzil - An-Nahl : 50
یَخَافُوْنَ رَبَّهُمْ مِّنْ فَوْقِهِمْ وَ یَفْعَلُوْنَ مَا یُؤْمَرُوْنَ۠۩  ۞   ۧ
يَخَافُوْنَ : وہ ڈرتے ہیں رَبَّهُمْ : اپنا رب مِّنْ : سے فَوْقِهِمْ : ان کے اوپر وَيَفْعَلُوْنَ : اور وہ (وہی) کرتے ہیں مَا : جو يُؤْمَرُوْنَ : انہیں حکم دیا جاتا ہے
اور پنے پروردگار سے جو ان کے اوپر ہے ڈرتے ہیں۔ اور جو ان کو ارشاد ہوتا ہے اس پر عمل کرتے ہیں۔
50: یَخَافُوْنَ رَبَّھُمْ (وہ اپنے رب سے ڈرتے ہیں) ۔ یہ لایستکبرون کی ضمیر سے حال ہے یعنی وہ تکبر نہیں کرتے اس حال میں کہ وہ ڈر رہے ہوتے ہیں۔ مِّنْ فَوْقِھِمْ (اپنے اوپر سے) نمبر 1۔ اگر اس کو یخافون کے متعلق کرو تو اس کا معنی یہ ہوگا۔ وہ ڈرتے ہیں کہ کہیں وہ ان پر اوپر سے عذاب نہ اتار دے۔ نمبر 2۔ اور اگر بربھم سے حال ہو تو اس کا معنی وہ اپنے رب سے ڈرتے ہیں اس حال میں کہ وہ ان پر غالب و زبردست ہے۔ جیسا کہ اس ارشاد وھوا لقاہر فوق عبادہٖ ] الانعام : 18[ میں ہے وَیَفْعَلُوْنَ مَایُؤْمَرُوْنَ ( اور وہ کرتے ہیں جس کا انہیں حکم ملتا ہے) نکتہ : اس میں واضح دلیل ہے کہ ملائکہ مکلف ہیں اور امر و نہی کے ذمہ دار اور خوف ورجاء کے درمیان ہیں۔
Top