Madarik-ut-Tanzil - An-Nahl : 82
فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَیْكَ الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ
فَاِنْ : پھر اگر تَوَلَّوْا : وہ پھرجائیں فَاِنَّمَا : تو اس کے سوا نہیں عَلَيْكَ : تم پر الْبَلٰغُ : پہنچا دینا الْمُبِيْنُ : کھول کر (صاف صاف)
اور اگر یہ لوگ اعراض کریں تو (اے پیغمبر) تمہارا کام فقط کھول کر سنا دینا ہے۔
ان انعامات کو دیکھ کر تو منعم حقیقی کو پہچاننا چاہیے : 82: فَاِنْ تَوَلَّوْا (پس اگر وہ منہ پھیر لیں) یعنی اسلام لانے سے اعراض کریں۔ فَاِنَّمَا عَلَیْکَ الْبَلٰغُ الْمُبِیْنُ (تو بیشک تم پر تو صاف صاف پہنچا دینا ہے) اس کا تم پر مؤاخذہ ووبال نہ ہوگا۔ کیونکہ تمہارے ذمہ ظاہرًاتبلیغ ہے اور وہ آپ نے کردی۔ (ماننا نہ ماننا انکا کام ہے)
Top