Madarik-ut-Tanzil - Maryam : 3
اِذْ نَادٰى رَبَّهٗ نِدَآءً خَفِیًّا
اِذْ : جب نَادٰى : اس نے پکارا رَبَّهٗ : اپنا رب نِدَآءً : پکارنا خَفِيًّا : آہستہ سے
جب انہوں نے اپنے پروردگار کو دبی آواز سے پکارا
حضرت زکریّا ( علیہ السلام) کی بڑھاپے میں دعا : 3: اِذْ نَادٰی رَبَّہٗ نِدَآئً خَفِیًّا (جبکہ انہوں نے اپنے رب کو پوشیدہ طور پر پکارا) اذ یہ رحمت کا ظرف ہے۔ خَفِیًّا کا مطلب یہ ہے کہ انہوں نے پوشیدہ طور پر اللہ کو پکارا جیسا کہ حکم ہے یہ دعا ریاکاری سے دور اور اخلاص کے قریب تر ہے۔ نمبر 2۔ یا اس کو اس لئے پوشیدہ رکھا تاکہ بڑھاپے کے زمانے میں لڑکے کی طلب پر ان کو ملامت نہ کی جائے کیونکہ اس وقت ان کی عمر 75 یا 80 سال تھی۔
Top