Madarik-ut-Tanzil - Al-Anbiyaa : 70
وَ اَرَادُوْا بِهٖ كَیْدًا فَجَعَلْنٰهُمُ الْاَخْسَرِیْنَۚ
وَاَرَادُوْا : اور انہوں نے ارادہ کیا بِهٖ : اس کے ساتھ كَيْدًا : فریب فَجَعَلْنٰهُمُ : تو ہم نے انہیں کردیا الْاَخْسَرِيْنَ : بہت خسارہ پانیوالے (زیاں کار)
ان لوگوں نے برا تو ان کا چاہا تھا، مگر ہم نے انہی کو نقصان میں ڈال دیا
قوم کی ناکامی اور ابراہیم ( علیہ السلام) کی کامیاب ہجرت : 70: وَ اَرَادُوْا بِہٖ (اور انہوں نے ابراہیم (علیہ السلام) کے متعلق بری تدبیر کی) جلانے کی کَیْدًافَجَعَلْنٰـھُمُ الْاَخْسَرِیْنَ (پس ہم نے ان کو ناکام کردیا) اللہ تعالیٰ نے نمرود اور اس کی قوم پر مچھر بھیج دیئے جنہوں نے ان کے گوشت کھا لئے اور ان کے خون پئے اور مچھر نمرود کے دماغ میں داخل ہوگیا جس سے وہ ہلاک ہوگیا۔
Top