Madarik-ut-Tanzil - Al-Muminoon : 43
مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَ مَا یَسْتَاْخِرُوْنَؕ
مَا تَسْبِقُ : نہیں سبقت کرتی ہے مِنْ اُمَّةٍ : کوئی امت اَجَلَهَا : اپنی میعاد وَمَا : اور نہ يَسْتَاْخِرُوْنَ : پیچھے رہ جاتی ہے
کوئی جماعت اپنے وقت سے نہ آگے جاسکتی ہے اور نہ پیچھے رہ سکتی ہے
43: مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّۃٍ (نہیں سبقت کرتی کوئی امت) نحو : من صلہ ہے ای ماتسبق امۃٌ۔ اَجَلَھَا (اپنے وقت مقررہ سے) وہ وقت جو اس کی ہلاکت کا مقرر ہے اور لکھا جاچکا ہے۔ وَمَا یَسْتَاْخِرُوْنَ (ـاور نہ مقررہ میعاد سے پیچھے رہ سکتی ہے) اس سے وہ موخر نہیں ہوسکتی۔
Top