Madarik-ut-Tanzil - Al-Muminoon : 45
ثُمَّ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى وَ اَخَاهُ هٰرُوْنَ١ۙ۬ بِاٰیٰتِنَا وَ سُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍۙ
ثُمَّ : پھر اَرْسَلْنَا : ہم نے بھیجا مُوْسٰى : موسیٰ وَاَخَاهُ : اور ان کا بھائی هٰرُوْنَ : ہارون بِاٰيٰتِنَا : ساتھ (ہماری) اپنی نشانیاں وَ سُلْطٰنٍ : اور دلائل مُّبِيْنٍ : کھلے
پھر ہم نے موسیٰ اور ان کے بھائی ہارون کو اپنی نشانیاں اور دلیل ظاہر دے کر بھیجا
بعثت موسیٰ و ہارون (علیہما السلام) : 45: ثُمَّ اَرْسَلْنَا مُوْسٰی وَاَخَاہُ ھٰرُوْنَ (پھر ہم نے موسیٰ اور ان کے بھائی ہارون کو بھیجا) ۔ نحو : ہارونؔ یہ اخاہ سے بدل ہے۔ بِاٰیٰتِنَا (اپنی آیات دے کر) نو آیات معجز ات مراد ہیں۔ وَسُلْطٰنٍ مُّبِیْنٍ (اور وہ دلائل) غالب آنے والے دلائل یا عصا۔
Top