Madarik-ut-Tanzil - Al-Muminoon : 47
فَقَالُوْۤا اَنُؤْمِنُ لِبَشَرَیْنِ مِثْلِنَا وَ قَوْمُهُمَا لَنَا عٰبِدُوْنَۚ
فَقَالُوْٓا : پس انہوں نے کہا اَنُؤْمِنُ : کیا ہم ایمان لے آئیں لِبَشَرَيْنِ : دو آدمیوں پر مِثْلِنَا : اپنے جیسا وَقَوْمُهُمَا : اور ان کی قوم لَنَا : ہماری عٰبِدُوْنَ : بندگی (خدمت) کرنے والے
کہنے لگے کہ کیا ہم ان اپنے جیسے دو آدمیوں پر ایمان لے آئیں اور ان کی قوم کے لوگ ہمارے خدمت گار ہیں ؟
47: فَقَالُوْا اَنُؤْمِنُ لِبَشَرَیْنِ مِثْلَنَا (یہ کہنے لگے کیا ہم اپنے جیسے انسانوں پر ایمان لائیں) ۔ نحو : البشر ؔ کا لفظ واحد اور جمع دونوں آتا ہے۔ اور مثلؔ اور غیرؔ کا لفظ تثنیہ اور جمع اور مذکر و مؤنث دونوں کی صفت بن سکتے ہیں۔ وَقَوْمُھُمَا ( اور ان کی قوم) مراد بنی اسرائیل۔ لَنَا عٰبِدُوْنَ (ہمارے خدمت گار ہیں) مطیع اور حکم بردار ہیں۔ اطلاقِ عرب : اہل عرب کے ہاں ہر وہ شخص جو کسی بادشاہ کا خدمت گزارو مطیع ہو اس کو عابد کہتے ہیں۔
Top