Madarik-ut-Tanzil - Al-Muminoon : 49
وَ لَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَى الْكِتٰبَ لَعَلَّهُمْ یَهْتَدُوْنَ
وَلَقَدْ : اور تحقیق اٰتَيْنَا : ہم نے دی مُوْسَى : موسیٰ الْكِتٰبَ : کتب لَعَلَّهُمْ : تاکہ وہ لوگ يَهْتَدُوْنَ : ہدایت پالیں
اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تھی تاکہ وہ لوگ ہدایت پائیں
49: وَلَقَدْ اٰتَیْنَا مُوْسَی (تحقیق ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو دی) یعنی قوم موسیٰ (علیہ السلام) کو الْکِتٰبَ (کتاب) تورات لَعَلَّہُمْ یَھْتَدُوْنَ (تاکہ وہ ہدایت پائیں) اس کے احکام پر عمل پیرا ہوں اور اس کے مواعظ سے نصیحت پکڑیں۔
Top