Madarik-ut-Tanzil - Al-Muminoon : 58
وَ الَّذِیْنَ هُمْ بِاٰیٰتِ رَبِّهِمْ یُؤْمِنُوْنَۙ
وَالَّذِيْنَ : اور جو لوگ هُمْ : وہ بِاٰيٰتِ : آیتوں پر رَبِّهِمْ : اپنا رب يُؤْمِنُوْنَ : ایمان رکھتے ہیں
اور جو اپنے پروردگار کی آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں
58: وَالَّذِیْنَ ھُمْ بِاٰیٰتِ رَبِّھِمْ یُؤْمِنُوْنَ (اور وہ لوگ جو اپنے رب کی آیات پر ایمان لانے والے ہیں) یعنی اللہ تعالیٰ کی تمام کتابوں پر۔ وہ ان کتابوں میں ایمان کے لحاظ سے تفریق کرنے والے نہیں ان لوگوں کی طرح جنہوں نے اپنے دین کو ٹکڑے ٹکڑے کیا اور وہ اہل کتاب یہودو نصاریٰ ہیں۔
Top