Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 103
اِنَّ فِیْ ذٰلِكَ لَاٰیَةً١ؕ وَ مَا كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّؤْمِنِیْنَ
اِنَّ : بیشک فِيْ ذٰلِكَ : اس میں لَاٰيَةً : البتہ ایک نشانی وَمَا كَانَ : اور نہٰں ہیں اَكْثَرُهُمْ : ان کے اکثر مُّؤْمِنِيْنَ : ایمان لانے والے
بیشک اس میں نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں
103: اِنَّ فِیْ ذٰلِکَ (بیشک اس میں) جو اطلاعات مذکور ہوئیں۔ لَاٰیَۃً (ضرور نشانی ہے) عبرت حاصل کرنے والے کیلئے عبرت ہے۔ وَمَا کَانَ اَکْثَرُھُمْ مُّؤْمِنِیْنَ (ان کی اکثریت ایمان لانے والی نہ تھی) اس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان میں سے ایک جماعت ایمان لائی۔
Top