Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 167
قَالُوْا لَئِنْ لَّمْ تَنْتَهِ یٰلُوْطُ لَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِیْنَ
قَالُوْا : بولے وہ لَئِنْ : اگر لَّمْ تَنْتَهِ : تم باز نہ آئے يٰلُوْطُ : اے لوط لَتَكُوْنَنَّ : البتہ ضرور تم ہوگے مِنَ : سے الْمُخْرَجِيْنَ : مخرج (نکالے جانے والے
وہ کہنے لگے کہ لوط اگر تم باز نہ آؤ گے تو شہر بدر کر دئیے جاؤ گے
قوم کا جواب : 167: قَالُوْا لَپنْ لَّمْ تَنْتَہِ یٰلُوْطُ (کہنے لگے اگر تو اے لوط بازنہ آیا) ہمارے اوپر تنقید کرنے اور ہمارے فعل کی مذمت کرنے سے۔ لَتَکُوْنَنَّ مِنَ الْمُخْرَجِیْنَ (تو تمہیں نکال باہر کیا جائے گا) تمہیں ان لوگوں میں سے کردیں گے جن کو ہم نے جلا وطن کردیا اور اپنے درمیان سے نکال دیا۔ معلوم ہوتا ہے کہ وہ جس کو نکالتے تو وہ انتہائی بدحالی کی حالت میں نکالتے تھے۔
Top