Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 171
اِلَّا عَجُوْزًا فِی الْغٰبِرِیْنَۚ
اِلَّا : سوائے عَجُوْزًا : ایک بڑھیا فِي الْغٰبِرِيْنَ : پیچھے رہ جانے والوں میں
مگر ایک بڑھیا پیچھے رہ گئی
171: اِلَّا عَجُوْزًا (مگر ایک بڑھیا) وہ لوط (علیہ السلام) کی بیوی تھی۔ وہ اس فعل پر راضی تھی اور معصیت پر رضا مندی اختیار کرنے والا گناہ گار کے حکم میں ہے۔ ازالہ : پس اہل میں سے کافرہ کا استثناء جبکہ باقی تمام مومن تھے اس بناء پر درست ہے کیونکہ اہلؔ کے لفظ میں وہ شریک تھی اگرچہ ایمان میں شریک حال نہ تھی۔ فِی الْغٰبِرِیْنَ (پیچھے رہنے والوں میں سے) یہ عجوزًا کی صفت ہے یعنی وہ عذاب سے نہ بچ سکی۔ الغارؔ لغت میں باقی کو کہا جاتا ہے۔ گویا کہ کہا گیا الاعجوزا غابرہ مگر ایک بڑھیا پیچھے رہنے والی تھی ای مقدرًا غبورھا۔ اس کا پیچھے رہنا طے ہوچکا تھا۔ اس لئے کہ باقی رہنا ان کی نجات کے وقت اس کی صفت و حالت نہ تھی۔ (بلکہ وہ ہلاک ہوچکی تھی)
Top