Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 182
وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِۚ
وَزِنُوْا : اور وزن کرو بِالْقِسْطَاسِ : ترازو سے الْمُسْتَقِيْمِ : ٹھیک سیدھی
اور ترازو سیدھی رکھ کر تولا کرو
182: وَزِنُوْا بِالْقِسْطَاسِ الْمُسْتَقِیْمِ (تم صحیح ترازو سے تول کردیا کرو) ۔ قراءت : قسطاس قاؔکے کسرہ سے کوفی قراء سوائے ابوبکر کے پڑھتے ہیں اس کا معنی میزانؔ ہے۔ نمبر 2۔ اور اگر یہ القسط سے لیا جائے تو وہ عدل کو کہتے ہیں۔ عین کلمہ دوبارہ لایا گیا پس اس کا وزن فعلاسؔ بنے گا۔ ورنہ یہ رباعی ہے۔ نمبر 3۔ وزن ‘ کنڈا۔
Top