Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 194
عَلٰى قَلْبِكَ لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِیْنَ
عَلٰي : پر قَلْبِكَ : تمہارا دل لِتَكُوْنَ : تاکہ تم ہو مِنَ الْمُنْذِرِيْنَ : ڈر سنانے والوں میں سے
(یعنی اس نے) تمہارے دل پر (القا) کیا ہے تاکہ (لوگوں کو) نصیحت کرتے رہو
194: عَلٰی قَلْبِکَ (آپ کے دل پر) یعنی آپ کے حافظہ اور فہم پر اور اس کو آپ کے دل میں اس طرح پختہ کردیا جو بالکل نہ بولنے پائے جیسا کہ ارشاد فرمایا سنقرئک فلا تنسٰی ] الاعلی : 6[ لِتَکُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِیْنَ (تاکہ آپ ڈرانے والوں میں سے ہوں) ۔
Top