Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 196
وَ اِنَّهٗ لَفِیْ زُبُرِ الْاَوَّلِیْنَ
وَاِنَّهٗ : اور بیشک یہ لَفِيْ : میں زُبُرِ : صحیفے الْاَوَّلِيْنَ : پہلے (پیغمبر)
اس کی خبر پہلے پیغمبروں کی کتابوں میں (لکھی ہوئی) ہے
196: وَاِنَّہٗ (اور بیشک وہ) قرآن لَفِیْ زُبُرِ الْاَوَّلِیْنَ (البتہ پہلے صحیفوں میں ہے) یعنی اس کا تذکرہ تمام آسانی صحائف میں ہے۔ ایک قول یہ ہے اس کے معانی ان صحائف میں پائے جاتے ہیں استدلالِ مفسر : اس میں دلیل ہے کہ قرآن کا غیر عربی میں ترجمہ کیا ہوا بھی قرآن ہے اس کو غیر عربی زبان (فارسی وغیرہ) میں جوازِ قراءت کا ثبوت قرار دیا ہے (مگر یہ قول مرجوح ہے انظر شروح الہدایہ)
Top