Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 203
فَیَقُوْلُوْا هَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَؕ
فَيَقُوْلُوْا : پھر وہ کہیں گے هَلْ : کیا نَحْنُ : ہم۔ ہمیں مُنْظَرُوْنَ : مہلت دی جائے گی
اس وقت کہیں گے کیا ہمیں مہلت ملے گی ؟
203: فَیَقُوْلُوْا ھَلْ نَحْنُ مُنْظَرُوْنَ (اس وقت وہ کہہ اٹھیں گے کاش ہمیں مہلت دے دی جائے) ۔ نحو : فیقولوا اور فیأتیہم دونوں کا عطف یَرَ ْوا پر ہے۔ منظرونؔ کا مطلب یہ ہے کہ پلک جھپک کیلئے مہلت کے طالب ہونگے مگر ان کی بات مانی نہ جائے گی۔
Top