Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 208
وَ مَاۤ اَهْلَكْنَا مِنْ قَرْیَةٍ اِلَّا لَهَا مُنْذِرُوْنَ٥ۗۛۖ
وَ : اور مَآ اَهْلَكْنَا : نہیں ہلاک کیا ہم نے مِنْ قَرْيَةٍ : کسی بستی کو اِلَّا : مگر لَهَا : اس کے لیے مُنْذِرُوْنَ : ڈرانے والے
اور ہم نے کوئی بستی ہلاک نہیں کی مگر اس کے لئے نصیحت کرنے والے (پہلے بھیج دیتے) تھے
208: وَمَآ اَھْلَکْنَا مِنْ قَرْیَہٍ اِلَّا لَھَا مُنْذِرُوْنَ (اور جتنی بستیاں ہم نے ہلاک کیں ان میں ڈرانے والے آئے) منذرؔ سے رسل مراد ہیں جو ان کو ڈراتے رہے۔ نحو : یہاں الاؔ کے بعد والے جملہ پر وائو داخل نہیں ہوئی جیسا کہ اس ارشاد میں ہے وما اھلکنا من قریۃ اِلاَّوَلَھَا کتاب معلوم ] الحجر : 4[ کیونکہ اصل وائو کا نہ ہونا ہے اسلئے کہ جملہ قریۃؔ کی صفت ہے جب کبھی وائو لگاتے ہیں تو وہ صفت وموصوف کے اتصال کی تاکید کیلئے لائی جاتی ہے۔
Top