Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 216
فَاِنْ عَصَوْكَ فَقُلْ اِنِّیْ بَرِیْٓءٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَۚ
فَاِنْ : پھر اگر عَصَوْكَ : وہ تمہاری نافرمانی کریں فَقُلْ : تو کہ دیں اِنِّىْ بَرِيْٓءٌ : بیشک میں بیزار ہوں مِّمَّا : اس سے جو تَعْمَلُوْنَ : تم کرتے ہو
پھر اگر لوگ تمہاری نافرمانی کریں تو کہہ دو کہ میں تمہارے اعمال سے بےتعلق ہوں
216: فَاِنْ عَصَوْکَ فَقُلْ اِنِّیْ بَرِیْٓ ئٌ مِّمَّا تَعْمَلُوْنَ (پھر اگر وہ تیری نافرمانی کریں تو کہہ دیں میں تمہارے اعمال سے بری الذمہ ہوں) مطلب یہ ہے تم اپنی قوم کو ڈرائو۔ اگر وہ تمہاری اتباع اور اطاعت اختیار کرلیں تو ان کے لئے اپنے بازو کو جھکادو۔ اور اگر وہ نافرمانی کریں اور اتباع نہ کریں تو ان سے بیزاری کا اظہار کریں اور ان کے اعمال شرکیہ سے بھی۔
Top