Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 226
وَ اَنَّهُمْ یَقُوْلُوْنَ مَا لَا یَفْعَلُوْنَۙ
وَاَنَّهُمْ : اور یہ کہ وہ يَقُوْلُوْنَ : وہ کہتے ہیں مَا : جو لَا يَفْعَلُوْنَ : وہ کرتے نہیں
اور کہتے وہ ہیں جو کرتے نہیں
226: فرزدق کا قول ہے سیلمان بن عبدالملک نے میرا یہ شعر سنا ؎ فَبِتْنَ بجا نبیَّ مُصرَّعاتٍ ٭ وبِتُّ اَفُضُّ اغلاقَ الختامِ تو سلیمان نے کہا تم پر حد لازم آتی ہے فرزدق کہنے لگا اللہ تعالیٰ نے حد مجھ سے یہ فرما کر ہٹالی۔ اور آیت پڑھی وَاَنَّھُمْ یَقُوْلُوْنَ مَالَا یَفْعَلُوْنَ (اور وہ ایسی باتیں کہتے ہیں جو کرتے نہیں) اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے ان کے کذب اور وعدہ خلافی کو ذکر فرمایا۔
Top