Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 23
قَالَ فِرْعَوْنُ وَ مَا رَبُّ الْعٰلَمِیْنَؕ
قَالَ فِرْعَوْنُ : فرعون نے کہا وَمَا : اور کیا ہے رَبُّ : رب الْعٰلَمِيْنَ : سارے جہان
فرعون نے کہا کہ تمام جہان کا مالک کیا ؟
فرعون کا سوال : 23: قَالَ فِرْعَوْنُ وَمَا رَبُّ الْعٰلَمِیْنَ (فرعون کہنے لگا رب العالمین کیا چیز ہے) یعنی تو اس بات کا دعوے دار ہے کہ تو رب العالمین کا رسول ہے تو اس کی تعریف کیا ہے ؟ کیونکہ جب زید کی صفات کے متعلق سوال کیا جاتا ہے تو کہتے ہیں۔ مازید ؟ اس سے مراد یہ ہوتا ہے کہ لمبا یاچھوٹا فقیہ یا طبیب صاحب کشاف نے یہ لکھا ہے۔
Top