Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 29
قَالَ لَئِنِ اتَّخَذْتَ اِلٰهًا غَیْرِیْ لَاَجْعَلَنَّكَ مِنَ الْمَسْجُوْنِیْنَ
قَالَ : وہ بولا لَئِنِ : البتہ اگر اتَّخَذْتَ : تونے بنایا اِلٰهًا : کوئی معبود غَيْرِيْ : میرے سوا لَاَجْعَلَنَّكَ : تو میں ضرور کردوں گا تجھے مِنَ : سے الْمَسْجُوْنِيْنَ : قیدی (جمع)
(فرعون نے) کہا کہ اگر تم نے میرے سوا کسی اور کو معبود بنایا تو میں تمہیں قید کر دوں گا
فرعون کی دھمکی : 29: قَالَ لَپنَ اتَّخَذْتَ اِلٰھًا غَیْرِیْ (اگر تو نے میرے سوا اور کسی کو الٰہ مانا) لَاَجْعَلَنَّکَ مِنَ الْمَسْجُوْنِیْنَ (تو میں تجھے قید کردونگا) یعنی میں تمہیں بھی ان لوگوں میں سے ایک بنا دونگا جن کا حال تم میری جیلوں میں جانتے ہو اس کی عادت یہ تھی کہ جس کے متعلق چاہتا پکڑ کر جیل ڈلوا دیتا۔ وہ جیلیں زمین میں دور تک لمبی لمبی سرنگیں تھیں جو خوب گہری ہوتی تھیں۔ ان میں جانے والا نہ کچھ دیکھ سکتا اور نہ سن سکتا تھا اور یہ صورت حال قتل سے کہیں بدتر تھی۔ اور اگر سبحننک لا سجنک ہوتا تو یہ معانی ادا نہ ہوسکتے جو لا جعلنک من المسجونین سے ادا ہورہے ہیں۔ اگرچہ وہ مختصر ہے۔
Top