Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 34
قَالَ لِلْمَلَاِ حَوْلَهٗۤ اِنَّ هٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِیْمٌۙ
قَالَ : فرعون نے کہا لِلْمَلَاِ : سرداروں سے حَوْلَهٗٓ : اپنے گرد اِنَّ ھٰذَا : بیشک یہ لَسٰحِرٌ : جادوگر عَلِيْمٌ : دانا، ماہر
(فرعون نے) اپنے گرد کے سرداروں سے کہا کہ یہ تو کامل فن جادوگر ہے
فرعون کی سیاسی چال : 34: قَالَ (فرعون کہنے لگا) لِلْمَلَاِ حَوْلَہٗ (اپنے اردگرد کے سرداروں کو ) نحو : اس پر دو نصب ہیں لفظوں میں منصوب ہے اور اس کا عامل ظرف میں مقدر فعل ہے اور محلاً منصوب ہے کیونکہ یہ الماء سے حال ہے۔ ای کائنین حو لہ اور اس کا عامل قال ؔ ہے۔ اِنَّ ھٰذَا لَسٰحِرٌ عَلِیْمٌ (بیشک یہ پڑھا لکھا جادو گر ہے) یہ جادو کو جاننے والا ہے پھر اپنی قوم کو موسیٰ (علیہ السلام) کے خلاف برانگیختہ کیا۔ یہ کہتے ہوئے۔
Top