Madarik-ut-Tanzil - Ash-Shu'araa : 81
وَ الَّذِیْ یُمِیْتُنِیْ ثُمَّ یُحْیِیْنِۙ
وَالَّذِيْ : اور وہ جو يُمِيْتُنِيْ : مجھے موت دے گا ثُمَّ : پھر يُحْيِيْنِ : مجھے زندہ کرے گا
اور وہ جو مجھے مارے گا اور پھر زندہ کرے گا
تعبیر کی خوبصورتی : 81: وَالَّذِیْ یُمِیْتُنِیْ ثُمَّ یُحْیِیْنِ (اور وہ ذات جو مجھے موت دے گی پھر وہ مجھے زندہ کرے گی) یہاں اذامتؔ نہیں فرمایا کیونکہ موت ابتلاء کی قید اور دارالفناء سے نکلنے اور بقاء کے باغ میں وعدہ لقاء کیلئے داخلے کا نام ہے۔ ثم اور فاء کا فرق : یہاں ثمؔ لایا گیا کیونکہ فناء کے عرصہ پر احیاء ہے گزشتہ آیات میں شفاء اور ہدایت پر فاء ؔ کو داخل کیا کیونکہ مخلوق کو باری باری حاصل ہوتی ہیں دونوں ساتھ ساتھ میسر نہیں ہوتی۔
Top