Madarik-ut-Tanzil - An-Naml : 31
اَلَّا تَعْلُوْا عَلَیَّ وَ اْتُوْنِیْ مُسْلِمِیْنَ۠   ۧ
اَلَّا تَعْلُوْا : یہ کہ تم سرکشی نہ کرو عَلَيَّ : مجھ پر وَاْتُوْنِيْ : اور میرے پاس آؤ مُسْلِمِيْنَ : فرمانبردار ہو کر
(بعد اس کے یہ) کہ مجھ سے سرکشی نہ کرو اور مطیع و منقاد ہو کر میرے پاس چلے آؤ
31: اَلاَّ تَعْلُوْا عَلَیَّ (کہ تم بڑے مت بنو اور تکبر مت کرو) ۔ جس طرح کہ بادشاہ کیا کرتے ہیں۔ ان یہاں مفسرہ ہے جیسا کہ اس قول میں وانطلق الملا منہم ان امشوا سورة ص آیت نمبر 6۔ یعنی ای امشوا۔ وَاْتُوْنِیْ مُسْلِمِیْنَ (اور تم میرے پاس فرمانبردار ہو کر آجائو) اور اطاعت گذاروں کے معنی میں ہے۔ انبیاء (علیہم السلام) کے خطوط ایجاز و اختصار کا نمونہ ہوتے ہیں۔
Top