Madarik-ut-Tanzil - An-Naml : 77
وَ اِنَّهٗ لَهُدًى وَّ رَحْمَةٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ
وَاِنَّهٗ : اور بیشک یہ لَهُدًى : البتہ ہدایت وَّرَحْمَةٌ : اور رحمت لِّلْمُؤْمِنِيْنَ : ایمان والوں کے لیے
اور بیشک یہ مومنوں کے لئے ہدایت و رحمت ہے
77: وَاِنَّہٗ لَہُدًی وَّ رَحْمَۃٌ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ (اور بیشک یہ قرآن ایمان والوں کے لئے ہدایت و رحمت ہے) ۔ ان لوگوں کے لئے باعث رحمت ہے جو بنی اسرائیل میں سے بالکل انصاف کرنے والے اور ایمان لانے والے ہیں یعنی بنی اسرائیل میں سے۔ نمبر 2۔ ان میں سے اور ان کے علاوہ دیگر لوگوں میں سے۔
Top