Madarik-ut-Tanzil - An-Naml : 79
فَتَوَكَّلْ عَلَى اللّٰهِ١ؕ اِنَّكَ عَلَى الْحَقِّ الْمُبِیْنِ
فَتَوَكَّلْ : پس بھروسہ کرو عَلَي اللّٰهِ : اللہ پر اِنَّكَ : بیشک تم عَلَي : پر الْحَقِّ الْمُبِيْنِ : واضح حق
تو خدا پر بھروسہ رکھو تم تو حق صریح پر ہو
79: فَتَوَکَّلْ عَلَی اللّٰہِ (پس تم اللہ تعالیٰ پر توکل کرو) ۔ اس میں آپ ﷺ کو توکل علی اللہ کا حکم دیا گیا۔ اور اعدائے دین کی پرواہ نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ اِنَّکَ عَلَی الْحَقِّ الْمُبِیْنِ (بیشک آپ صریح حق پر ہیں) ۔ یہ التوکل کی علت بیان فرمائی۔ اس لئے کہ آپ صریح حق پر ہیں۔ وہ صریح حق وہ دین ہے۔ جس سے شک کبھی متعلق ہو نہیں سکتا۔ نکتہ : اس میں وضاحت کردی۔ کہ حق پرست کو اللہ تعالیٰ پر کامل و ثوق واعتماد اور اس کی مدد پر یقین ہونا چاہیے۔
Top