Madarik-ut-Tanzil - Al-Qasas : 11
وَ قَالَتْ لِاُخْتِهٖ قُصِّیْهِ١٘ فَبَصُرَتْ بِهٖ عَنْ جُنُبٍ وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَۙ
وَقَالَتْ : اور اس نے (موسی کی والدہ نے) کہا لِاُخْتِهٖ : اس کی بہن کو قُصِّيْهِ : اس کے پیچھے جا فَبَصُرَتْ : پھر دیکھتی رہ بِهٖ : اس کو عَنْ جُنُبٍ : دور سے وَّهُمْ : اور وہ لَا يَشْعُرُوْنَ : (حقیقت حال) نہ جانتے تھے
اور اس کی بہن نے کہا کہ اسکے پیچھے پیچھے چلی جا تو وہ اسے دور سے دیکھتی رہی اور ان (لوگوں) کو کچھ خبر نہ تھی
11: وَقَالَتْ لِاُخْتِہٖ (اور اس نے موسیٰ کی بہن سے کہا) ۔ اخت کا نام مریم تھا۔ قُصِّیْہِ (اس کے پیچھے پیچھے چلی جائو) ۔ تو اس کے پیچھے چلی جا تاکہ تو اس کے حالات معلوم کرسکے۔ فَبَصُرَتْ بِہٖ (پس اس نے دور سے دیکھا) ۔ عَنْ جُنُبٍ جنب یہاں دور کے معنی میں ہے۔ : یہ بہٖ کی ضمیر سے حال ہے۔ یا بصرت کی ضمیر سے۔ وَّہُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ (اور ان کو خبر تک نہ تھی) ۔ کہ یہ اس کی بہن ہے۔
Top