Madarik-ut-Tanzil - Al-Qasas : 3
نَتْلُوْا عَلَیْكَ مِنْ نَّبَاِ مُوْسٰى وَ فِرْعَوْنَ بِالْحَقِّ لِقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ
نَتْلُوْا : ہم پڑھتے ہیں عَلَيْكَ : تم پر مِنْ نَّبَاِ : کچھ خبر (احوال) مُوْسٰى : موسیٰ وَفِرْعَوْنَ : اور فرعون بِالْحَقِّ : ٹھیک ٹھیک لِقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَ : ان لوگوں کے لیے جو ایمان رکھتے ہیں
(اے محمد) ہم تمہیں موسیٰ اور فرعون کے کچھ حالات مومن لوگوں کے سنانے کے لئے صحیح صحیح سناتے ہیں
3: نَتْلُوْا عَلَیْکَ (ہم تم پر پڑھتے ہیں) ۔ یہاں نتلوا نقرأ علیک کے معنی میں ہے۔ یعنی ہمارے حکم سے جبرئیل پڑھیں گے۔ نتلوا کا مفعول مِنْ نَّبَأِ مُوْسٰی وَ فِرْعَوْنَ ہے۔ یعنی ہم تم پر ان کے بعض حالات پڑھیں گے۔ (موسیٰ و فرعون کی کچھ خبر) من تبعیضیہ ہے۔ بِالْحَقِّ (حق کے ساتھ) ای محقین۔ پختگی کرنے والے ہیں۔ نحو : یہ حال ہے۔ لِقَوْمٍ یُّؤْمِنُوْنَ (ایمان والے لوگوں کے لئے) ۔ جن کے متعلق ہمارے علم میں یہ بات سبقت کرچکی کہ وہ ایمان لائیں گے۔ کیونکہ تلاوت الٰہی ان ہی کو فائدہ دے گی نہ کہ دوسروں کو۔
Top