Madarik-ut-Tanzil - Al-Qasas : 44
وَ مَا كُنْتَ بِجَانِبِ الْغَرْبِیِّ اِذْ قَضَیْنَاۤ اِلٰى مُوْسَى الْاَمْرَ وَ مَا كُنْتَ مِنَ الشّٰهِدِیْنَۙ
وَمَا كُنْتَ : اور آپ نہ تھے بِجَانِبِ الْغَرْبِيِّ : مغربی جانب اِذْ : جب قَضَيْنَآ : ہم نے بھیجا اِلٰى مُوْسَى : موسیٰ کی طرف الْاَمْرَ : حکم (وحی) وَ : اور مَا كُنْتَ : آپ نہ تھے مِنَ : سے الشّٰهِدِيْنَ : دیکھنے والے
اور جب تم نے موسیٰ کی طرف حکم بھیجا تو تم (طور کی) غرب کی طرف نہیں تھے اور نہ (اس واقعے کے) دیکھنے والوں میں تھے
44: وَمَا کُنْتَ (اور نہیں تھے آپ) اے محمد ﷺ ۔ بِجَانِبِ الْغَرْبِیِّ (پہاڑ کی مغربی جانب) ۔ اس سے مراد وہ جگہ ہے جو مغربی جانب واقع تھی اور وہ وہی جگہ ہے جہاں موسیٰ (علیہ السلام) کے ساتھ وقت مقرر کیا گیا۔ اِذْ قَضَیْنَا اِلٰی مُوْسَی الْاَمْرَ (جب ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو احکام دیئے) یعنی اس سے کلام کی جیسا کہ دوسری آیت میں ہے وقربناہ نجیّا۔ ] سورة مریم آیت نمبر 52[ وَمَا کُنْتَ مِنَ الشّٰہِدِیْنَ (اور نہ آپ ان لوگوں میں تھے جو موجود تھے) وحی کے لئے تاکہ آپ بطور مشاہدہ کے موسیٰ (علیہ السلام) کے اس معاملے کو جو اس موقعہ پر پیش آیا۔ مشاہدہ کرنے والوں میں سے ہوتے۔
Top