Madarik-ut-Tanzil - Al-Qasas : 69
وَ رَبُّكَ یَعْلَمُ مَا تُكِنُّ صُدُوْرُهُمْ وَ مَا یُعْلِنُوْنَ
وَرَبُّكَ : اور تمہارا رب يَعْلَمُ : وہ جانتا ہے مَا : جو تُكِنُّ : چھپا ہے صُدُوْرُهُمْ : ان کے سینے وَمَا : اور جو يُعْلِنُوْنَ : وہ ظاہر کرتے ہیں
اور ان کے سینے جو کچھ مخفی کرتے ہیں اور جو یہ ظاہر کرتے ہیں تمہارا پروردگار اس کو جانتا ہے
69: وَرَبُّکَ یَعْلَمُ مَا تُکِنُّ صُدُوْرُہُمْ (اور آپ کا رب جانتا ہے جو ان کے سینے چھپائے ہوئے ہیں) ۔ تکن کا معنی چھپانا ہے۔ اور سینوں میں وہ چھپانے والی بات عداوت اور حسد ِرسول اللہ ﷺ تھا۔ وَمَا یُعْلِنُوْنَ (اور جو وہ ظاہر کرتے ہیں) ۔ ان کے متعلق طعنہ زنیاں کہ ان کے علاوہ نبوت کے لئے اور کسی کو منتخب کیوں نہ کیا۔
Top