Madarik-ut-Tanzil - Al-Ankaboot : 47
وَ كَذٰلِكَ اَنْزَلْنَاۤ اِلَیْكَ الْكِتٰبَ١ؕ فَالَّذِیْنَ اٰتَیْنٰهُمُ الْكِتٰبَ یُؤْمِنُوْنَ بِهٖ١ۚ وَ مِنْ هٰۤؤُلَآءِ مَنْ یُّؤْمِنُ بِهٖ١ؕ وَ مَا یَجْحَدُ بِاٰیٰتِنَاۤ اِلَّا الْكٰفِرُوْنَ
وَكَذٰلِكَ : اور اسی طرح اَنْزَلْنَآ اِلَيْكَ : ہم نے نازل کی تمہاری طرف الْكِتٰبَ ۭ : کتاب فَالَّذِيْنَ : پس جن لوگوں کو اٰتَيْنٰهُمُ : ہم نے دی انہیں الْكِتٰبَ : کتاب يُؤْمِنُوْنَ : وہ ایمان لاتے ہیں بِهٖ ۚ : اس پر وَمِنْ هٰٓؤُلَآءِ : اور ان (اہل مکہ) سے مَنْ يُّؤْمِنُ : بعض ایمان لاتے ہیں بِهٖ ۭ : اس پر وَمَا يَجْحَدُ : اور وہ نہیں انکار کرتے بِاٰيٰتِنَآ : ہماری آیتوں کا اِلَّا : مگر (صرف) الْكٰفِرُوْنَ : کافر (جمع)
اور اسی طرح ہم نے تمہاری طرف کتاب اتاری ہے تو جن لوگوں کو ہم نے کتابیں دی تھیں وہ اس پر ایمان لے آتے ہیں اور بعض ان (مشرک) لوگوں میں سے بھی اس پر ایمان لے آتے ہیں اور ہماری آیتوں سے وہی انکار کرتے ہیں جو کافر (ازلی) ہیں
قرآن تمام کتب کا مصدق ہے : 47: وَکَذٰلِکَ (اور اسی طرح) ۔ یعنی اس اتارنے کی طرح۔ اَنْزَلْنَا اِلَیْکَ الْکِتٰبَ (ہم نے آپ کی طرف کتاب اتاری) ۔ یعنی ہم نے اس کو تمام کتب سماویہ کی مصدق بنا کر بھیجا۔ نمبر 2۔ جیسا ہم نے کتاب ان انبیاء (علیہم السلام) پر اتاری جو آپ سے پہلے ہوئے اسی طرح تمہاری طرف ہم نے قرآن مجید کو اتارا۔ فَالَّذِیْنَ ٰاتَیْنٰہُمُ الْکِتٰبَ یُؤْمِنُوْنَ بِہٖ (پس وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی وہ اس پر ایمان لانے والے ہیں) ۔ وہ عبداللہ بن سلام اور جو ان کے ساتھ ایمان لائے۔ وَمِنْ ہٰٓؤُلَآئِ (اور ان میں سے) ۔ اہل مکہ میں سے۔ مَنْ یُّؤْمِنُ بِہٖ (ایسے ہیں جو اس پر ایمان لاتے ہیں) ۔ یا اس سے مراد وہ لوگ ہیں جن کو زمانہ رسول اللہ ﷺ سے قبل کتاب ملی اور من ہؤلاء سے رسول ﷺ کے زمانہ میں جو اہل کتاب تھے وہ مراد ہیں۔ وَمَا یَجْحَدُ بِاٰیٰتِنَآ (اور ہماری آیات کا انکار نہیں کرتے) ان آیات کے ظاہر ہونے اور ان سے شبہ کے زائل ہونے کے باوجود اِلاَّ الْکٰفِرُوْنَ (مگر کافر) جو کفر میں اصرار و ضد کرنے والے ہیں جیسا کعب بن اشرف اور اسی طرح کے لوگ۔
Top