Madarik-ut-Tanzil - Al-Ankaboot : 59
الَّذِیْنَ صَبَرُوْا وَ عَلٰى رَبِّهِمْ یَتَوَكَّلُوْنَ
الَّذِيْنَ صَبَرُوْا : جن لوگوں نے صبر کیا وَعَلٰي رَبِّهِمْ : اور وہ اپنے رب پر يَتَوَكَّلُوْنَ : وہ بھروسہ کرتے ہیں
جو صبر کرتے اور اپنے پروردگار پر بھروسا رکھتے ہیں
59: الَّذِیْنَ صَبَرُوْا : (وہ لوگ جنہوں نے صبر کیا) ۔ یہ مبتدأ محذوف ہم کی خبر ہے۔ یعنی وہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے وطن کو چھوڑنے پر صبر کیا اور مشرکین کی طرف سے ملنے والی ایذائوں اور تکالیف پر جمے رہے اور طاعات پر ثابت قدم اور معاصی سے بےتعلق رہے۔ قراءت : وصل زیادہ عمدہ ہے۔ تاکہ الذین یہ عالمین کی صفت بن جائے۔ وَعَلٰی رَبِّہِمْ یَتَوَکَّلُوْنَ (اور وہ اپنے رب ہی پر توکل کرنے والے ہیں) ۔ ان تمام حالات میں انہوں نے صرف اللہ ہی پر بھروسہ کیا۔
Top