Madarik-ut-Tanzil - Aal-i-Imraan : 138
هٰذَا بَیَانٌ لِّلنَّاسِ وَ هُدًى وَّ مَوْعِظَةٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ
ھٰذَا : یہ بَيَانٌ : بیان لِّلنَّاسِ : لوگوں کے لیے وَھُدًى : اور ہدایت وَّمَوْعِظَةٌ : اور نصیحت لِّلْمُتَّقِيْنَ : پرہیزگاروں کے لیے
یہ (قرآن) لوگوں کے لیے بیان صریح اور اہل تقوی کے لئے ہدایت اور نصیحت ہے
138: ھٰذَا بَیَانٌ لِّلنَّاسِ وَھُدًی وَّمَوْعِظَۃٌ لِّلْمُتَّقِیْنَ ۔ ھٰذَا یہ۔ یعنی قرآن یاماتَقَدَّمَ ذِکْرُہٗ کا مفہوم مشارٌ الیہ ہے۔ بَیَانٌ لِّلنَّاسِ وَھُدًی (لوگوں کیلئے بیان و ضاحت اور ہدایت ہے یعنی راہنمائی ہے) وَّمَوْعِظَۃٌ ( اور نصیحت ہے) یعنی ترغیب و ترہیب ہے۔ لِّلْمُتَّقِیْنَ (بچنے والوں کیلئے) جو شرک سے بچتے ہیں۔
Top