Madarik-ut-Tanzil - Aal-i-Imraan : 141
وَ لِیُمَحِّصَ اللّٰهُ الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ یَمْحَقَ الْكٰفِرِیْنَ
وَلِيُمَحِّصَ : اور تاکہ پاک صاف کردے اللّٰهُ : اللہ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا : جو ایمان لائے وَيَمْحَقَ : اور مٹادے الْكٰفِرِيْنَ : کافر (جمع)
اور یہ بھی مقصود تھا خدا ایمان والوں کو خالص (مومن) بنادے اور کافروں کو نابود کر دے
تبادلہ کی حکمت دوم : 141: وَلِیُمَحِّصَ اللّٰہُ الَّذِیْنَ ٰامَنُوْ ا وَیَمْحَقَ الْکٰفِرِیْنَ ۔ (تاکہ اللہ تعالیٰ اہل ایمان کو گناہوں سے پاک کر دے) التَّمْحِیْصتطہیر و تصفیہ کو کہتے ہیں۔ وَیَمْحَقَ الْکٰفِرِیْنَ (اور کافروں کو مٹا دیں) اور ان کو ہلاک کردیں یعنی اگر کفار کو مسلمانوں پر غلبہ ہوتا ہے تو وہ مسلمانوں کے امتیاز کرنے اور شہید بنانے اور گناہوں سے ان کو پاک کرنے کیلئے ہوتا ہے اور مسلمانوں کو کفار پر غلبہ کافروں کو گھٹانے اور انکا نام و نشان مٹانے کے لئے ہوتا ہے۔
Top