Urwatul-Wusqaa - Yaseen : 44
اِلَّا رَحْمَةً مِّنَّا وَ مَتَاعًا اِلٰى حِیْنٍ
اِلَّا : مگر رَحْمَةً : رحمت مِّنَّا : ہماری طرف سے وَمَتَاعًا : اور فائدہ دینا اِلٰى حِيْنٍ : ایک وقت معین تک
مگر یہ ہماری مہربانی ہے اور ایک وقت معین تک ان کو نفع پہنچتا رہے گا
لیکن آخر ڈھیل پر ڈھیل کب تک دی جائے گی اور کب تک اس سے فائدہ اٹھائیں گے : 44۔ یہ چار دن کی زندگی جو ان کو ادھار دی گئی جس کا انحصار خالصتا اللہ تعالیٰ کی رحمت پر ہے کہ جب تک وہ کسی کو یہ مہلت دیئے رکھے کیونکہ اس کے سوا کوئی نہیں جانتا کہ کسی قوم کے لیے کتنی مہلت رکھی گئی ہے اور اس مہلت کے اندر ان کی کتنی نسلیں در نسلیں جاری رہیں گی ، ہمیں معلوم ہے کہ یہ لوگ بعض اوقات بہت جلدی کرتے ہیں کہ جلد جلد ہو تاکہ اس کا کھڑاک ہم بھی سنیں لیکن یہ اتنے نادان ہیں کہ ان کو معلوم ہے کہ یہ لوگ بعض اوقات بہت جلدی کرتے ہیں کہ جلد جلد ہو تاکہ اس کا کھڑاک ہم بھی سنیں لیکن یہ اتنے نادان ہیں کہ ان کو معلوم ہی نہیں کہ جس کھڑاک کے بعد مہلت ختم ہوجائے وہ کھڑاک سننے والوں کو کچھ فائدہ نہیں دیتا اور نہ سننے والوں کے لیے پھر وہی کھڑاک کا مطالبہ جاری رہتا ہے اس لئے ان کو چاہئے کہ اتنی جلدی نہ کریں بلکہ اللہ تعالیٰ کی اس دی گئی مہلت سے فائدہ حاصل کریں اگر اجتماعی کھڑاک کو انہوں نے نہ سنا تو انفرادی کھڑاک کی مہلت بھی کوئی اتنی زیادہ نہیں ہے ۔ وما علینا الا البلغ المبین ۔
Top