Madarik-ut-Tanzil - Aal-i-Imraan : 82
فَمَنْ تَوَلّٰى بَعْدَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ
فَمَنْ : پھر جو تَوَلّٰى : پھر جائے بَعْدَ : بعد ذٰلِكَ : اس فَاُولٰٓئِكَ : تو وہی ھُمُ : وہ الْفٰسِقُوْنَ : نافرمان
تو جو اس کے بعد پھرجائیں وہ بدکردار ہیں،
82: فَمَنْ تَوَلّٰی بَعْدَ ذٰلِکَ فَاُ ولٰٓپکَ ھُمُ الْفٰسِقُوْنَ ۔ (جو اس تاکید اور پختہ عہد کے بعد اس سے منہ موڑے گا) اور قبول کرلینے کے بعد اس عہد کو توڑ دے اور آنے والے پیغمبر پر ایمان سے اعراض کرے۔ فَاُولٰٓپکَ ھُمُ الْفٰسِقُوْنَ ۔ (وہ وہی فاسق ہیں) یعنی سرکش کفار ہیں۔
Top