Madarik-ut-Tanzil - Faatir : 21
وَ لَا الظِّلُّ وَ لَا الْحَرُوْرُۚ
وَلَا الظِّلُّ : اور نہ سایہ وَلَا الْحَرُوْرُ : اور نہ جھلستی ہوا
اور نہ سایہ اور دھوپ
21: وَ لَا الظِّلُّ وَلَا الْحَرُوْرُ (اور نہ سایہ اور نہ دھوپ) حق اور باطل نمبر 2۔ جنت و دوزخ۔ الحرورؔ گرم ہوا کو کہتے ہیں جیسے لُو۔ البتہ لو ؔ دن کو ہوتی ہے۔ اور الحرور یہ دن، رات ہوتی ہے، یہ فراء سے منقول ہے۔
Top